مہلک کورنا وائرس نے ایک اور جان لی ، مہلوکین کی تعداد 18تک پہنچ گئی

اموات میں روز بروز اضافہ کے باعث اہلیان وادی میں فکر وتشویش کی لہر

سرینگر /20 مئی : کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن اضافہ کے بیچ بدھ کے روز مہلک وائرس نے وادی میں ایک اور مریض کی جان لی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 18تک پہنچ گئی ہے ۔ادھر گزشتہ تین دنوں کے دوران کورنا مریضوں کی اموات میں اضافہ کے باعث اہلیان وادی میں تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہے اور لوگ گھروں میںہی خوفزدہ ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق مہلک وبائی بیماری کورونا وائرس نے وادی کشمیر میں مزید ایک مریض کی جان لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی صبح جنوبی ضلع اننت ناگ کی ایک چالیس سالہ خاتون جو کورونا وائرس میں مبتلاء تھی سرینگر کے ایک اسپتال میں جاں بحق ہوگئی ہے۔مذکورہ خاتون کے انتقال سے جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد19تک بڑھ گئی ہے۔حکام کے مطابق مذکورہ خاتون کو6اپریل کے روز کسی بیماری کے علاج کیلئے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ (سکمز) میں داخل کیا گیا تھا جہاں اْس کے نمونے حاصل کئے گئے۔ اس کا کورونا ٹیسٹ12مئی کو مثبت آیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے کورنا وائرس کے اموات میںاضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میںلوگوں میں خوف و دہشت پھیل گئی ۔ وادی کشمیر میں لاک ڈائون کے چلتے ہر گزرتے دن کے ساتھ کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہونے کے علاوہ بڑھتی اموات کے باعث لوگ کافی خوفزدہ ہو گئے ہیں ۔

Comments are closed.