پاندچھ گاندربل میں بی ایس ایف کی پارٹی پر مسلح جنگجو ئوں کا حملہ

دو بی ایس ایف اہلکار ہلاک ، علاقے میں سنسنی ، حملہ آوروں کی تلاش جاری

سرینگر /20 مئی: وسطی ضلع گاندربل کے پانچھ علاقے میں مسلح جنگجوئوں کے حملے میں دو بی ایس ایف اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ حملے کے فورا بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاندچھ گاندربل علاقے میں اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب دو موٹر سائیکل سوار مسلح جنگجوئوں نے بی ایس ایف کی 37بٹالین سے وابستہ پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کر دی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے ساتھ ہی وہاں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں دو بی ایس ایف اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ دونوں بی ایس ایف اہلکاروں کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم ڈاکٹروں نے انہیںو ہاں مردہ قرار دیا ۔سکمز میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ کے ایک ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو بی ایف ایف اہلکاروں کو اسپتال علاج و معالجہ کیلئے لایا گیا تھا تاہم دونوں اسپتال میںدم توڑ بیٹھے ۔ ادھر حملے کے فورا بعد پولیس و فورسز کے اعلیٰ افسران جائے واردات پر پہنچ گئے جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی اور حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔

Comments are closed.