تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا
مہلورہ شوپیان میں صف ماتم ، سرینگر میں دوشیزہ نے خود کشی کرکے زندگی کا خاتمہ کیا
سرینگر /20 مئی: جنوبی ضلع شوپیان کے مہلورہ علاقے میںبدھ کو اس وقت کہرام مچ گیا جب سنگم کے نزدیک ایک المناک حادثے میں 25سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر سنگم کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک زیر نمبر JK02AP-7455 نے موٹر سائیکل سوار جس کی شناخت 25سالہ سبزار احمد کوکا ولد محمد افضل کوکا ساکنہ مہلورہ شوپیان کے بطور ہوئی کو زور دار ٹکر مار کر اسکو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ خون میںلت پت گر پڑا جبکہ ٹرک کی زد میں اسکی موٹر سائیکل آکر اسکو شدید نقصان پہنچایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25سالہ نوجوان کو اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ کے ایک ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قانونی لوازامات کی ادائیگی کے بعد نوجوان کی نعش آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر سرینگر کے بمنہ علاقے میں ایک 15سالہ دوشیزہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بمنہ علاقے میں ایک دوشیزہ نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا کام تمام کرد یا ۔
Comments are closed.