وبائی بیماری کے بیچ کشمیر کی صورتحال انتہائی مشکل دہ؛پی ڈی صدر محبوبہ مفتی کی مسلسل نظر بندی قابل مذمت / پی چدمبرم

سرینگر /19مئی: وبائی بیماری کے چلتے لاک ڈائون کے چوتھے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ چونکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ شروع ہوا تاہم کشمیر ی عوام خوفناک لاک ڈاؤن میں تھے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سینئر کانگریسی رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ کم از کم اب ، بقیہ ہندوستان کے لوگ یہ سمجھ لیں گے کہ انہوں نے کشمیر میں نظربند اور ان کے خاتمے سے پہلے ہی ان لوگوں کے ساتھ "ناانصافی کی بڑی واردات” کو قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد ابھی تک جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی نظر بندی مسلسل برقرار ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جموں کشمیر میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد محبوبہ مفتی اور ان کی پارٹی کے سینئر ساتھی ہیں جو ابھی بھی نظر بند ہے اوروہ ہر انسانی حقوق سے محروم ہیں۔”انہوں نے مزید کہا ، "میں یقین نہیں کرسکتا کہ قریب 10 ماہ تک عدالتیں شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنے آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہوجائیں گی۔ خیال رہے کہ پانچ اگست سے مسلسل نظر بند پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت نظربند کرنے پر 5 مئی کو مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔

Comments are closed.