سرینگر /19مئی : جموں کشمیر میں عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ مہلک وائرس نے وادی کشمیر میں ایک اور مریض کی جان لی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 17تک پہنچ گئی ہے ۔ادھرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائر س سے مزید چار افراد کی موت کے بعد وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے موات سے لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مہلک وبائی بیماری کورونا وائرس نے وادی کشمیر میں مزید ایک مریض کی جان لی ۔ منگل کی صبح سرینگر کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلاء ایک55سالہ شہری جاں بحق ہوگیا جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد17ہوگئی۔بارہمولہ ضلع کا رہنے والا مذکورہ شخص سکمز میں داخل تھا اور وہ وہیں فوت ہوگیا۔اسپتالی ذرائع کے مطابق فوت شدہ شخص کینسر کے مرض میں مبتلاء تھا جس کے دوران اْس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا جس کے بعد وہ فوت ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ سوموار کو وادی کشمیر میں ایک ہی دن میں تین مریضوں کی کورنا وائرس سے موت واقع ہوئی تھی ۔ ادھر ہلاکتوں میں اضافہ کے باعث وادی کشمیر کے لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر پا ئی جا رہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.