نواکدل سرینگر میں حزب ضلع کمانڈر اور اسکے ساتھی کی ہلاکت
شہر سرینگر میں موبائیل کالنگ اور انٹر نیٹ خدمات معطل ، صارفین میں تشویش
سرینگر /19مئی : نوا کدل سرینگر میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی شہر سرینگر میں موبائیل کالنگ سروس اور انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئی جس کے نتیجے میں صارفین میںشدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ سی این آئی کے مطابق کنہ مزار نوا کدل سرینگر میں مسلح تصادم آرائی کے دوران عسکری تنظیم حزب المجاہدین کا ضلع کمانڈر سرینگر جنید صحرائی اور اس کا ساتھی جاں بحق ہو گیا۔ حزب ضلع کمانڈرکی ہلاکت کے ساتھ ہی شہر سرینگر میں موبائیل کالنگ خدمات اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ۔ منگل کی صبح جھڑپ میں جنید صحرائی کے پھنسے ہونے کی خبر پھیلتے شہر سرینگر میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جبکہ بعد میں جب جھڑپ شروع ہوتی ہی کالنگ سہولیات بھی بند کی گئی اوربی ایس این ایل کے بغیر تمام موبائیل نیٹ ورک پر کالنگ خدمات معطل کی گئی ۔ موبائل انٹر نیٹ اور کالنگ سروس کی معطل کے ساتھ ہی صارفین میں کافی تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ رابطہ منقطع ہونے کے باعث لوگوں میں تشویش کی اضافی لہر پیدا ہوئی ۔ اور حالات واقعات کے بارے میں ہر کوئی ششدہ رہ گیا ۔
Comments are closed.