مہلک کورنا وائرس نے محض کچھ گھنٹوں میں مزید دو مریضوں کی جان لی ، مہلوکین کی تعداد 15پہنچ گئی
وادی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس سے تین اموات کے بعد لوگ انتہائی خوفزدہ
سرینگر/18مئی: جموں کشمیر میں عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ مہلک وائرس نے محض کچھ گھنٹو ں میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو مریضوں کی جان لی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 15تک پہنچ گئی ہے ۔ادھرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائر س سے جواں سالہ خاتون سمیت تین افراد کی موت کے بعد وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے موات سے لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مہلک وبائی بیماری کورونا وائرس نے وادی کشمیر میں مزید دو جانیں لی ۔ سوموار کی صبح سرینگر کے سی ڈی اسپتال سے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہلز علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کی موت ہوئی ۔ ہلز اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 77سالہ معمر شہری کے کورنا وائرس دو مرتبہ منفی آنے کے بعد تیسرے بار ان کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں سرینگر کے صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا۔اسپتال کے میڈیکل سپر انٹیڈنٹ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک مریض گزشتہ ایک ہفتے سے ونٹی لیٹر پر تھا اور سوموار کی صبح اس کی موت ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک مریض نمونا کے مرض میں مبتلا تھا جس کے بعد اس کو کورنا ٹیسٹ بھی مثبت آیا اور سوموار کی صبح وہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔ ہلر کوکرناگ کے مریض کے موت کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سی ڈی اسپتال سرینگر میں ہی کولگام کی 63سالہ خاتون موت کی آغوش میںچلی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ خاتون کا برین ہمرایج ہونے کے بعد وہ سرینگر کے صدر اسپتال میں زیر علاج تھی جس کے بعد منگل کی صبح اس کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں سی ڈی اسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا جہاں وہ کچھ ہی گھنٹوں بعد زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ اسپتال انتظامیہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو اسپتال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ان کی حرکت قلب بند ہوئی اور اس کی موت واقع ہوئی ۔ محض کچھ گھنٹوں میں ہی دو مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی مہلک بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 15تک پہنچ گئی جن میں سے کشمیر کے 13جبکہ جموں کا دو شہری شامل ہے ۔ دو مرید مریضوں کے موت کے ساتھ ہی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد 3تک پہنچ گئی ۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کو جواں سالہ خاتون کی موت کے ساتھ ہی حبہ کدل سرینگر علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ۔ ادھر ہلاکتوں میں اضافہ کے باعث وادی کشمیر کے لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر پا ئی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.