وادی سے تعلق رکھنے والے افراد کاایک اور قافلہ ریل کے ذریعے جموں پہنچا

جموں صوبائی اور ضلع انتطامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر کیا اطمینان کا اظہار

سرینگر/17مئی: لاک ڈاون کے چلتے وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ ، تاجر اور دیگر افراد کو ملک کی مختلف ریاستوں سے وطن لانے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران دلی سے ایک اور قافلہ گزشتہ روز راجدھانی ایکسپریس کے ذریعے جموں پہنچاجہاں پر ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں کیلئے بہتر انتظامات رکھے گئے تھے اور یہ قافلہ اب آج سرینگر پہنچ رہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی وبائی مرض کوروناوائرس کی وجہ سے ملک کی مختلف جگہوںپر پھنسے کشمیریوں کو واپس لانے کی کوششیں جاری ہے اور روزانہ کسی نہ کسی شہر سے کشمیریوں کا قافلہ وادی پہنچ جاتا ہے ۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے بطور کل دلی سے ایک اور قافلہ سرینگر کی طرف روانہ ہوا جن میں طلبہ ، تاجر اور دیگر افراد شامل ہیں جن کو راجدھانی ایکسپریس کے ذریعے جموں پہنچایا گیا ۔ اس قافے میں شامل اویس طارق اور اصغر علی نامی دو اشخاص نے بتایا کہ ٹرین میں سوشل دوری کا بھی اہتمام رکھا گیا تھا جبکہ ریل حکام کی جانب سے بھی مسافروں کیلئے کھانے پینے کا اچھا انتطام تھا انہوںنے کہا کہ دلی سے دلی تک 1600روپے وصول کئے گئے لیکن جموں سے سرینگر تک پہنچانے کیلئے آر ٹی سی کی گاڑیاں دی گئی جنہوںنے مسافروں سے کوئی پیسہ نہیں لیا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرین جب جموں پہنچی تو وہاں پر ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما اور ڈی سی جموں سریتا چوہان نے مسافروں کیلئے بہترین انتظامات کئے تھے۔جموں میں مسافروں کے لئے ٹنٹ نصب تھے اور کھانے پینے کا بھی بہتر انتظام تھا ۔ انہوںنے کہا کہ اسی طرح کشمیر انتظامیہ کو بھی باہر سے آنے والے افراد کیلئے انتظامات رکھنے چاہئے ۔

Comments are closed.