سرینگر میں 27ریڈ زون ہیں ۔ڈی سی سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال
کووڈ19کیسوں میں جہاں کمی ہوگی بندشیں نرم کی جائیں گی
سرینگر/12 مئی: ڈی سی سرینگر نے کہا ریڈ زون علاقوں میں نرمی برتنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریڈ زونوں سے کوروناوائرس میں رُکاوٹ آئے گی تو آنے والے دنوں میں ریڈ زونون میںنرمی کردی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھیر نے بدھ کے روز ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر ضلع میں قراردئے گئے ریڈ زون علاقوں میں لوگوں کو درپیش مشکلات کا بخوبی انتظامیہ کو علم ہے تاہم کووڈ 19پر قابو پانے کیلئے ایسے اقدامات اُٹھانا ضروری بن گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ریڈ زونوں میں اگر کوروناوائرس کے کیسوں میں کمی آتی ہے تو بندشیں نرم کی جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے اہم اشیاء کی دکانیں کچھ مخصوص اوقات میں کھولنے کی اجازت دی ہے اس کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو سپلائی فراہم کرنے والی گاڑیوں کو بھی چلنے کی اجازت دی ہے تاہم اگر کووڈ19کیسوں میں کمی آتی ہے تو ریڈ زونوں میں مزید نرمی ہوگی ۔ ڈاکٹر شاہد چودھیر نے کہا کہ سرینگر ضلع میں 27ریڈ زون ہے ۔ انہوںنے یہ بات واضح کی کہ کوورناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے بندشیں عائد کی ہیں تاکہ ہمارے لوگ محفوظ رہ سکیں لیکن لوگوںکو بھی یہ بات سمجھ لینی چاہئے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔
Comments are closed.