امسال مسلسل خراب موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ موسمیات کا نیا کلینڈر جاری

15مئی سے بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں اور بادل گرجنے کی تازہ پیشگوئی

سرینگر/12 مئی: امسال وادی کشمیر میںجاری مسلسل خراب موسمی صورتحال کے بیچ اہلیان وادی کو ابھی چند دنوں تک ابتر موسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں 15مئی سے شدید بارشیں ہوسکتی ہے اور یہ سلسلہ بدستور کچھ دنوں تک جاری رہے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے چند رو ز تک وادی میں شدید سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 15مئی سے وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں شدید سے درمیانہ درجے کی بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بادل گرجنے کا سامانا اہلیان وادی کو کرنا پڑے گا۔ موسم کی ابتر صورتحال کے بعد درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ وادی میں گذشتہ کئی دنوںسے اہلیان وادی کو جہاں کافی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اگلے چند دنوں تک درمیانہ درجے سے باری بارشوں کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے ۔ جبکہ کئی علاقوںمیں شدید نوعیت کے اولے بھی پڑسکتے ہیں اس کے علاوہ تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ بادل گرجنے اور تیز بجلی کڑکنے کا بھی امکان بتایا جاتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موسم کے حوالے سے اگلے چند دنوں تک اہلیان وادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ یاد رہے کہ گذشہ کئی ماہ سے وادی میں موسم کی صورتحال دگرگوں بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ہے جبکہ موسم مسلسل خراب رہنے کے نتیجے میں فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ موسم کی مسلسل ابتر صورتحال پر کسانوں اور مالکان باغات نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موسم بہتر نہیں ہوگا تو ان کی فصلیں تباہ وجائیں گی کیوں کہ اس وقت موسم بہتر ہونے سے فصل پک جاتی ہے خاص کر سیب ، ناشپاتی ، اور دیگر میوہ جات کیلئے دھوپ اہم ہے ۔

Comments are closed.