گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 40مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ، مریضوں کی تعداد 9سو عبور کر گئی

وادی کشمیر میںلاک ڈائون جاری ، کرنا ہ سے قاضی گنڈ تک 53ویں روز بھی ہر سو خوف و طاری کا عالم

سرینگر/12 مئی: گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40سے زائد کورنا وائرس کے کیس مثبت آنے کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مریضوں کی تعداد 9سو عبور کر گئی ۔ جن میں سے دس افراد مریضوں کی موت واقع ہوئی جبکہ سینکڑوں صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ادھر عالمی وبائی بیماری کوروناوائرس بڑھتے پھیلائو کے بیچ لاک ڈاون کے 53ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔ جبکہ ریڈ زون قراردئے گئے علاقوں میں پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس عالمی وبائی وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔اس دوران وادی کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ اسی دوران لاک ڈائون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ سخت ہو گئی ہے جبکہ ریڈزونوں میں بندشیں مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔منگل کو مزید 40سے زائد مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے جن میں سے سکمز صورہ میں 35جبکہ سی ڈی اسپتال سرینگر سے 10مریضوں کے کورنا وائر ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 924تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر کشمیر میں کورنا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے بیچ لاک ڈائون بھی سختی سے نافذ ہے اور بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میںمعمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔کورناوئرس کے کیسوںمیں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔ عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گذشتہ52روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز گام ہونے کے پیش نظر وادی میں مسلسل 53ویں روز بھی سخت لاک ڈاؤن جاری رہا وہیں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ادھر جموں کشمیر میں کوروناوائرس تیزی کے ساتھ پھیلنے کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے جموں اور کشمیر میں شبانہ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریڈ زون قراردئے گئے علاقوں میں پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس عالمی وبائی وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔جموں وکشمیر میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ادھر سکمز بمنہ سرینگر میں مزید 17افراد کو صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کر دیا گیا ۔

Comments are closed.