دواسٹاف نرسوں اور تیمار دار سمیت مزید 13افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت ، تعداد 836تک پہنچ گئی

لاک ڈاون کے 52ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ،ریڈ زون علاقوں میں پابندی سخت

سرینگر /09مئی / سی این آئی دو نرسوں اور تیمار سمیت مزید 13افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مریضوں کی تعداد 836تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ لاک ڈاون کے 52ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں جبکہ ریڈ زون قراردئے گئے علاقوں میں پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس عالمی وبائی وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔اس دوران وادی کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ اسی دوران لاک ڈائون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ سخت ہو گئی ہے جبکہ ریڈزونوں میں بندشیں مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔سنیچروار کو مزید 13افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 836تک پہنچ گئی ۔ معلوم ہوا ہئے کہ سنیچروار کو دو اسٹاف نرسوں اور ایک تیمار دار کے علاوہ 13مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جن میں سے سرینگر کے دو ، اونتی پورہ سے ایک جبکہ سرینگر کے سپر اشپلسٹی اسپتال سے دو اسٹاف نرسوں اور شوپیان ضلع کے ایک تیمار دار کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ اس کے علاوہ گاندربل سے چار اور ہند وارہ سے دو مریضوں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میںمریضوں کی تعداد 836تک پہنچ گئی ۔ کشمیر میں کورنا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے بیچ لاک ڈائون بھی سختی سے نافذ ہے اور بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میںمعمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔کورناوئرس کے کیسوںمیں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔ عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گذشتہ52روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز گام ہونے کے پیش نظر وادی میں مسلسل 51ویں روز بھی سخت لاک ڈاؤن جاری رہا وہیں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔

Comments are closed.