نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت میں کمی ، امسال محض 35نوجوان جنگجو صفوں میں شامل
لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ، ہند پاک کشیدگی میں اضافہ
سرینگر /09مئی: سیکورٹی ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امسال مقامی نوجوانوں کی طرف سے عسکری صفوں میں شامل ہونے کے واقعات میں کافی آئی ریکارڈ کی گئی ہے اور ابھی تک محض 35نوجوانوں نے ہی عسکری صفوں میں شمولیت کی ہے جس سال 2019اور 2018کے مقابلے میں انتہائی قلیل ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے تیار کردہ اعد اد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میںامسال مقامی نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت میں کافی کمی آئی ہے ۔ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جاری کرد ہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2018میں 219جبکہ سال 2019میں 119مقامی نوجوانوں نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اس کے برعکس امسال ابھی تک مئی کے مہینے میں محض 35نوجوان عسکری صفوں میں شامل ہو گئے ہیں ۔سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق اگرچہ وادی کشمیر میں مقامی نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شامل ہونے کے تعداد میں کمی آئی ہے تاہم لائن آف کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے اور سرحدی خلاف ورزیوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق عسکری سرگرمیوں میں کافی کمی آئی کیونکہ فوج و فورسز وادی کشمیر میں جنگجوئوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور زمینی سطح پر انہیں کافی کامیابی حاصل ہو رہی ہے ۔
Comments are closed.