ڈھاکہ، 09 مئی : بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمؤمن نے ملک کے اندرونی معاملوں میں غیر ملکی سفارت کاروں سے پروٹوکول کی پیروی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ قانونی کارروائیوں کے سلسلے میں سفارتی کور میں ایک ٹوئٹ مہم چلائی گئی ہے۔
ڈاکٹر مؤمن نے سنیچر کو میڈیا کے لئے جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بات ہے تو وہ اپنی شکایت کرسکتے ہیں لیکن سفارت کاری کے اصول سے الگ کسی سیاست کے تحت عوامی طور سے بیان جاری کیا گیا اور یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔
انہوں نے استفہامیہ لہجے میں کہا کہ کیا یہ سفارت کار سیاست کرنا چاہتے ہیں یا ملک میں انتخابات کے خواہش مند ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ سمیت سات ممالک کے سفارت کاروں نے جمعرات کو ایک ٹوئٹ کیا جس میں یک آواز ہوکر انہوں نے کرونا وائرس سے متعلق ثبوتوں پر مبنی اطلاعات اور اس کی قابل اعتماد ہونے کو یقینی بنانے کے لئے پریس اور میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.