طلبہ کو واپس لانے کیلئے جموں کشمیر انتظامیہ ریل خرچہ از خود اٹھائے گی / نوڈل افسر
سرینگر/8مئی : جموں کشمیر انتظامیہ نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت بیرون ریاستوں میں درماندہ کشمیری طلبہ کی گھر واپسی کیلئے ریل خرچہ از خود اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ادھر بیرون ممالک میں جموں کشمیر کے افراد کی گھر واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور 160کے قریب بنگلہ دیش میں زیرتعلیم طلاب کوخصوصی پرواز کے ذریے سرینگرپہنچادیاگیاجبکہ300کے قریب مزیدطلاب کواگلے ہفتے سرینگر لایاجارہاہیں۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر سرکار بیرون ریاستوں میں درماندہ کشمیری افراد کی گھر واپسی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے ۔حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ دور درواز ریاستوں میں درماندہ کشمیریوں کی گھر واپسی کیلئے خصوصی ریل خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہے اور اس پر ہونے والا خرچہ جموں کشمیر حکومت اٹھائیگی ۔حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر واپس وارد ہونے والوں ریل کیلئے کسی بھی قسم کا کرایہ ادا نہیں کرنا ہوگا ۔ ساتھ ہی حکمنامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک بیرون ریاستوں سے 30ہزار افراد جموں کشمیر میں داخل ہو گئے ہیں اور بیرون ریاستوں سے کشمیریوںکی گھر واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور آنے والے دونوں میں دلی ، ہریانہ اور دیگر ریاستوں سے کشمیری لوگوں کو واپس لایا جا رہا ہے ۔ادھر بنگلہ دیش سے 160کے قریب طلبہ وطالبات کوخصوصی پرواز کے ذریعے سرینگر لایاگیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش سے طلبہ کا ایک گروپ سرینگر واپس پہنچ گیا ہے ۔
Comments are closed.