راجور ہندوارہ میں بارودی شل زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی
4بچوں سمیت 7افراد زخمی ،ایک نازک حالت میں سرینگر منتقل
سرینگر/03 مئی: شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں اتوار کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب جھڑپ کے مقام سے کچھ دوری پر بارودی شل پھٹ جانے کے نتیجے میں4کمسن بچوں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوارہکے اہگام علاقے میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب جھڑپ کے کچھ مقام کی دوری پر ایک زندہ شل زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے کے کسی بچے نے ایک زندہ شل گائوں کے اندر لایا، یہ شل گائوںکے کھیتوں میں پڑا تھا۔مذکورہ شل کے ساتھ کئی لوگوں نے چھیڑ خوانی شروع کی جس کے دوران یہ پھٹ گیا اور اس کے آہنی ریزوں کی زد میں آکر7فراد زخمی ہوگئے جن میں4بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور نزدیکی اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا جہاں سے تنویر احمد نامی ایک بچے کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ بچوں نے نزدیکی کھیتوں سے شل لائی تھی جس کے ساتھ چھیڑ خوانی کے بعد وہ شل پھٹ گئے اور اس میں چار بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے کہ کس طرح سے یہ شل علاقے میں پہنچ گئی ۔ خیال رہے کہ یہ علاقے جھڑپ کے کچھ دوری پر ہی پڑتا ہے۔
Comments are closed.