سرینگر/03 مئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہند وارہ جھڑپ میں مارے گئے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ادھر ہند واڑہ جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے فوجی کرنل سمیت تمام فورسز اہلکاروںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع نے کہا کہ عسکریت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر میں عسکریت کے مکمل خاتمہ تک جنگجوئوں مخالف آپریشن جاری رہیں گے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ہند وارہ جھڑپ میںمارے گئے فوجی کرنل ، میجر سمیت پانچ فورسز اہلکاروں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت سے کافی دکھ زدہ ہے اور ہم ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جانیں پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیوں کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہیںرائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عسکریت کے معاملے میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کشمیر میں آخری جنگجوئوں کی ہلاکت تک جنگجوئوں مخالف آپریشن جاری رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت ملک کی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ ہے لہذا اس کے خاتمہ لازمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میںامن وا مان کی صورتحال کو قائم کرنے کیلئے عسکریت کا خاتمہ لازمی ہے لیکن جب تک آخری جنگجو کو نہ مارا جائے گا تب تک کشمیر میں جنگجوئوں مخالف آپریشن جاری رہیں گے او ر اس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج جنگجوئوں کے خلاف لڑ رہی ہے اور انہیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے ۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ہندوارہ میں مارے گئے فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین۔انہوں نے لکھا کہ ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پوری لگن سے قوم کی خدمت کی اور ہمارے شہریوں کے تحفظ کے لئے انتھک محنت کی۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.