عمر ہیر بژھ پورہ کی ایک خاتون کوروناوائرس سے دلی میں فوت

خاوند اور چار سالہ بیٹے کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ لاک ڈاون کی وجہ سے دلی میں ہی سپرد لحد

سرینگر/03 مئی: دلی میں سرینگر کی ایک خاتون کوروناوائرس کی وجہ سے ازجان ہوگئی جبکہ اس کا شوہر اور بیٹے کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ فوت شدہ خاتون کو دلی میںہی سپرد لحد کیا گیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں سرینگرکے بژھ پورہ علاقے میں ان کے دیگر اہلخانہ ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے عمر ہیر بژھ پورہ کے رہنے والے ایک تاجر سراج الدین بزاز جو کہ خود بھی کینسر کا مریض ہے اور دلی میں تجارت کرتا ہے کی اہلیہ گذشتہ روز نئی دلی میں انتقال کرگئیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ شفگتہ اہلیہ سراج الدین بزاز اپنے خاوند اور چار سالہ بیٹے کے ہمراہ دلی میں مقیم تھا ۔ سراج الدین بزاز پیشے سے تاجر ہے اور دلی میں تجارت کرتا ہے جہاں اس کی اہلیہ کوروناوائرس کی شکار ہوگئی اور گذشتہ روز دلی کے ہی ایک ہسپتال میں دم توڑ بیٹھی ۔ شگفتہ کے خاوند اور چار سالہ بیٹے کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے نمونے حاصل کئے جاچکے ہیں ۔ لاک ڈاون کی وجہ سے مذکورہ خاتون کی نعش کو سرینگر نہیں پہنچایا جاسکا جس کے نتیجے میں اسکی آخری رسومات دلی میں ہی انجام دی گئی اور وہیں پر ایک قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا ۔ عمر ہیر بژھ پورہ میں اس کے اہلخانہ سخت پریشان اور غم و اندہ میں ڈوب گئے ہیں جبکہ اس کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاون کی وجہ سے تمام سرگرمیاں معطل ہے جس کے نتیجے میں لوگ ملک کے مختلف شہریوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.