عالم یوم صحافت کے دن پر پوری صحافت برادری کو سلام و مبارکباد۔نامسائد حالات کے بیچ انکی خدمات قابل احترام:منظور احمد پانپوری
ایک بیان کے مطابق معروف ٹریڈ یونین لیڈر و ایجیک نائب صدر منظور احمد پانپوری نے 03مئی یوم صحافت کے موقعہ پر تمام صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ھوئے انک خدمات کو قابل تعریف و قابل احترام قرار دے کر کہا کہ صحافت سے جڑے ذی عزت افراد طبقہ نے ہر دور میں تمارم لوگوں کے حق و انصاف کے لئے ھمیشہ ہی بے باک انداز میں ترجمانی اور ھر طبقہ کے حق کے لئے آواز اٹھا کر مسائل اجا گر کئے ارو انصاف و حق دالانے میں اپنا رول ادا کیا جو قابل تحسین ھے ۔انہوں ان تمام صحافیوں کو جنہوں نے دوران اپنے فرائض انجام دیتے دیتے اپنی جانیں نچھاور کی انکو خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے کہا کہ سماجی نظام و ملک کو چلانے اور عوام کی فلاح بہبود و حق انصاف کو دالانے میں میڈیا کا اہم رول رہا ھے انہوں اپیل کی کہ صحافت سے جڑے اس سماج کے ستینوں کو آزادانہ طور اپنے فرائض انجام دینے کے لئے تحفظ دیا جائے اور انکے مسائل کو حل کیا جائے ۔ساتھ ہی اربن لوکل باڈیز ڈیلی ویجز کنسالیڈیٹ فورم کے صدر ظہور احمد وتر گامی نے بھی پوری صحافی برادری کے ساتھ اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا ھے ۔
Comments are closed.