وادی کشمیر سے مزید 30سے زائد مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت، جموں کشمیر میں تعداد 700پہنچ گئی

لاک ڈائون کے باعث وادی میں 46ویں روز بھی ہر سو سناٹے کا عالم ، سنڈے مارکیٹ میں بھی مسلسل خاموشی

سرینگر/03 مئی: وادی کشمیر میں مزید 30سے زائد افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدمریضوں کی تعداد 700تک پہنچ گیا ۔اتوار کو سکمز صورہ سے 20جبکہ سی ڈی اسپتال سے 10مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ ادھرعالمی وبائی بیماری کوروناوائرس بڑھتے پھیلائو کے بیچ لاک ڈاون کے 46ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔اس دوران وادی کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ اسی دوران لاک ڈائون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ سخت ہو گئی ہے جبکہ ریڈزونوں میں بندشیں مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ مشہور سنڈے مارکیٹ میں اس اتوار کو بھی خاموشی طاری رہی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اوراتوار کے روز 30ٹیسٹ رپورٹ مثبت ثابت ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 700 پہنچ گئی ۔ ان مریضوں میں جنوبی ضلع اننت ناگ سے 10، کپواڑہ سے 11،بڈگام سے 5، پلوامہ سے 1، شوپیان سے 4اور بارہمولہ سے مریض شامل ہے ۔ ادھروادی کشمیر میں کورنا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے بیچ لاک ڈائون بھی سختی سے نافذ ہے اور بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میںمعمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔کورناوئرس کے کیسوںمیں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔ عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گذشتہ46روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز گام ہونے کے پیش نظر وادی میں مسلسل 46ویں روز بھی سخت لاک ڈاؤن جاری رہا وہیں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔مسلسل ساتویں جمعہ کو بھی وادی کشمیر میں نماز جمعہ ادا نہ ہو سکی جبکہ ماہ رمضان میں تاریخ میں پہلی بار کسی مساجد میں نماز ادا نہ ہوسکی ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں

Comments are closed.