یوٹی لداخ کو پھر جکڑا عالمی وبائی وائرس نے کورونا کے 18 نئے کیسز کی تصدیق، موجودہ معاملات کی گنتی 24
سرینگر/03 مئی: یوٹی لداخ کو ایک بار پھر کووڈ 19نے جکڑ لیا ہے اور لہہ ضلع میں کورونوائرس کے 18نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ جبکہ خطے میں اس وقت 24معاملات موجود ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کورونا وائرس کے 18 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ اس یونین ٹریٹری میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی ہے۔یہ لداخ میں اب تک کسی ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کی وجہ سے اہلیان لداخ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔تاہم اب تک سامنے آنے والے 41 کیسز میں سے کم از کم 17 مریض صحت یاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کئے جاچکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہے۔
Comments are closed.