پلوامہ میں کورنا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد 4پہنچی ، رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش جاری

سامبورہ اور اس کے ملحقہ علاقہ ریڈزون میں شامل ، سرخ زون علاقوں میںبندشیں سخت ، انتظامیہ متحرک

سرینگر/30اپریل/سی این آئی// جنوبی ضلع پلوامہ میں کورنا وائرس کے دو مثبت کیس آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 4ہو گئی ہے۔ مزید دو کیس مثبت آنے کے بعد جہاں ان کے رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش جاری ہے وہیں ضلع کے مزید تین علاقوں کو ریڈ زون میں شامل کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ریڈ زونوں کی تعداد 20ہو گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق رہمو ،فراسی پورہ ، گوسو جو کہ تحصیل راجپورہ میں آتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ رشی پورہ چراٹ ، موہن ویج ،بانڈر پورہ ، وندک پورہ کاکا پورہ جو کہ تحصیل کاکا پوورہ کے علاوہ سامبورہ ، آلوچی باغ اور کرنا بل علاقہ کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مر گنڈ ، زائی گام ،متری گام ، چیو کلان ، وہی بگ، تجر اور ٹھوکر پورہ جو کہ تحصیل راجپورہ میں آتے ہیں اور کاکا پورہ تحصیل کے گل بگ ، للہار ، حاجی بل اور رنتی پورہ کے علاوہ تحصیل اونتی پورہ کے گوری پورہ کے علاوہ پتلی باغ ، بوجی باغ اور ہٹی وارہ کو بفر زون میں رکھا گیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے ایک سنیئر اافسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سامبورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے درجنوں مریض ایک مثبت کیس کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں جس کے بعد اس علاوہ کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ۔اسی دوران ضلع انتظامیہ نے مثبت مریض کے رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ اس کیلئے گھر گھر مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ اس دوران ضلع انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ گھروں میںہی رہنے کو ترجیح دیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ آئیں جبکہ انہیں متنبہ کیا گیا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف سخت کارورائی ہو گی ۔

Comments are closed.