سرینگر/30اپریل: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے پھیلائو کے باعث لاک ڈائون کے نتیجے میں بیرون ریاستوںمیں درماندہ افراد کی گھر واپسی کیلئے مرکزی سرکار کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے بعد جموں کشمیر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ریاستوں میں درماندہ کشمیری طلبہ اور دیگر افراد کو واپس لانے کیلئے تفصیلی منصوبے کا اعلان کیا جائے گا جبکہ ساتھ ہی واضح کر دیا گیا کہ جو لوگ بنا اجازت کے سفر کرینگے انہیں لکھن پورہ میں 21دنوں تک کورنٹائن میں رکھا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق لاک ڈائون کے باعث بیرون ریاستوں میںسینکڑوں کی تعداد میں طلبہ او ر دیگر کاروبارسے وابستہ افراد درماندہ ہو چکے ہیں جن کی گھر واپسی کیلئے مانگ روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔ لاک ڈائون میں پھنسے افراد کو گھر پہنچانے کیلئے مرکزی سرکار نے بدھ کو اعلان کرکے واضح رہنما خطوط جاری کئے جس کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ نے اعلان کیا کہ بیرون ریاستوں میں درماندہ جموں کشمیر کے طلبہ اور دیگر افراد کی گھر واپسی کیلئے حکومت منصوبہ تیار کرر ہی ہے ۔ جموں کشمیر سرکار کے ترجمان روہت کنسل نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ بیرون ریاستوں میں درماندہ طلبہ اور دیگر افراد کو گھر واپس پہنچانے کیلئے حکومت جلد ہی لائحہ عمل سامنے لائی گی جبکہ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہر کسی کو ایڈوائزری کا انتظار کرنا چاہئے اور کسی کو بھی نوڈل آفیسر کے ساتھ کارڈی نیشن کے بغیر چلنا نہیں چاہئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ جموں کشمیر حکومت ہر کسی کے پاس پہنچے گئی تاہم صبر سے کام لینا ہوگا ۔ روہت کنسل نے مزید لکھا کہ مہربانی کرکے بغیر اجازت نہ نکلیں اور واضح کر دیا کہ جو بھی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں پایا جائے گا ان کو لکھن پور میں 21روز تک کورنٹائن کیا جائے گا ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.