وادی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد ممبئی میں پھنسے گئے ہیں
کھانے پینے اور ادویات خریدنے کیلئے بھی ان کے پاس رقم نہیں بچی
سرینگر/29اپریل/سی این آئی// ممبئی کے مختلف جگہوں پر وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد لاک ڈاون کے نتیجے میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے کئی کنبوں کے پاس کھانے پینے اور ادویات خریدنے کیلئے بھی پیسے بچے نہیں ہے جبکہ کشمیرانتظامیہ سے کئی بار رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تاہم انتظامیہ کے افسران نے درماندہ شہریوں کو واپس لانے میں سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں اور ریاستوں میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد لاک ڈاون کی وجہ سے پھنس گئے ہیں جنہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہے جبکہ ان کو کرائے کے کمرے اور مکانات چھوڑنے پر بھی مجبور کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح ممبئی میں بھی سینکڑوں کشمیری افراد پھنس گئے ہیں جن میں سے کئی کنبوں میں چھوٹے بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ممبئی کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے شہریوں کے پاس اب رقم بھی موجود نہیں ہے اور کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہونے کے قریب ہے ۔ ان میں سے کئی افراد نے کہا کہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ بند ہونے کے نتیجے میں ان کے پاس موجود رقم بھی اب ختم ہوچکی ہے جبکہ وہ بے روزگار بھی ہوگئے ہیں کیوں کہ جن اداروں کے ساتھ وہ کام کررہے تھے وہ فی الحال بند پڑے ہیں ۔ا نہوںنے کہا کہ کھانے پینے کے علاوہ ادویات اور دیگرضروری کاموں کیلئے درکار رقم بھی ان کے پاس موجود نہیں ہے جبکہ یہاں پر چھوٹے بچے خواتین اور عمر رسیدہ اشخاص بھی موجود ہیں جن کو اس گرمی کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اپنے وطن واپس آنے کے خواشمند ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اپنے گھروں کو واپس جانے کیلئے اگرچہ انہوں نے کئی بار کشمیر انتظامیہ کے افسران سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم ان کی طرف سے سردمہری دکھائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں بھی انتظامیہ کی طرف سے انکو کوئی مدد فراہم نہیں کی جارہی ہے اور ناہی راشن و دیگر چیزیں مہیا رکھی جارہی ہے جس کے نتیجے میں وہ اور زیادہ پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھر واپس آنا چاہتے ہیں چاہئے اس کیلئے انہیں پہلے ایک ماہ تک کورنٹائن مرکز میں رہنا کیوں نہ پڑے ۔ انہوںنے سرکار کے اعلیٰ ذمہ داروں اور ڈیوژنل کمشنر کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ ممبئی میں پھنسے کشمیریوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔ ( سی این آئی)
Comments are closed.