سرکاری ملازمین کو آروگ سیتوایپ ڈائون لوڈ کرنا لازمی آفس جانے سے پہلے چیک کرنی ہوگی اپنی حالت/ مرکز
سرینگر/29اپریل: مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین کے لئے موبائل فون پرآروگ سیتو ایپ (Aarogya Setu App) ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی کر دیا ہے۔اس کا مقصدکروناوائرس کی چین کو توڑنے کے لئے ایپ کے موثر استعمال کو یقینی بنانا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری سرکاری میمو رنڈم کے مطابق،مرکزی حکومت کے تابع آنے والے تمام افسران اور ملازمین کے موبائل فون میں فوری اثر سے آروگ سیتو اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ ہونا چاہئے۔ آفس کیلئے نکلنے سے پہلے ملازمین کوآروگ سیتو ایپ پر اپنی پوزیشن دیکھنی ہوگی اگر ایپ ‘محفوظ یا کم خطرے’ دکھا تو تبھی گھر سے نکلنا ہے۔اگر ایپ خطرہ دکھا ہو تو نہ آفس نہیں آئیں اور 14 دنوں کیلئے خود کروناٹائن میں رہیں۔ جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسر اس بات کا یقین کریں گے کے اس ہدایات پر عمل کیا جائے۔ مختلف وزارت یا محکمہ اس طرح کی ہدایات آپ تابع آنے والے آٹونامکسپی اے ایس یو کو جاری کر سکتے ہیں۔ملک میں کروناوائرس مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وبائی بیماری کے دنیا بھر میں قہر سامانیوں کے بیچ ملک میں بھی متاثرہ مریضوں کی تعداد ہر روز بڑھتی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.