سرینگر/29اپریل: کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا ماحول برقرار ہے جس دوران پاکستان نے سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے ایل او سی پر اشتعال انگیزی اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سنیئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول کی بار بار خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی افواج جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جو قابل مذمت ہے۔پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ حوالے کرکے زور دیا کہ بھارت 2003کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔گزشتہ روز ایل او سی کے رک چکری سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین شدید زخمی ہوئی تھی۔ رواں سال اب تک 913مرتبہ بھارتی فورسز نے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔( سی این آئی)
Comments are closed.