کورنا کی پھر دستک کے بعد پلوامہ کے ریڈ زونوں کی تعداد 7سے 16پہنچ گئی ، درجنوں علاقے بفر زون میں

انڈسٹرئیل اسٹیٹ لاسی پورہ کا ایک حصہ بھی ریڈ زون میں شامل ، بندشیں سختی سے عائد ، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

سرینگر/29اپریل: جنوبی ضلع پلوامہ میں کورنا وائرس کے دو مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ریڈ زونوں کی تعداد 7سے بڑھ کر 16تک پہنچ گئی ہے جبکہ بفر زون میں درجنوں علاقے گئے ہیں۔ اسی دوران انڈسٹرئیل اسٹیٹ لاسی پورہ کا ایک حصہ بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور ریڈ زون والے علاقوں میں بند شیں مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے رہمو اور ریشی پورہ کاکا پورہ میں کورنا وائرس کے دو مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور اس وبائی بیماری کے روکھتام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے کورنا وائرس کے دو کیس مثبت آنے کے بعد ریڈ زون کی تعداد 7سے بڑھاکر 16تک پہنچائی ہے ان میں رہمو ،فراسی پورہ ، گوسو جو کہ تحصیل راجپورہ میں آتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ رشی پورہ چراٹ ، موہن ویج ،بانڈر پورہ ، وندک پورہ کاکا پورہ جو کہ تحصیل کاکا پوورہ میںا ٓتے ہیں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مر گنڈ ، زائی گام ،متری گام ، چیو کلان ، وہی بگ، تجر اور ٹھوکر پورہ جو کہ تحصیل راجپورہ میں آتے ہیں اور کاکا پورہ تحصیل کے گل بگ ، للہار ، حاجی بل اور رنتی پورہ کے علاوہ تحصیل اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقہ کو بفر زون میں رکھا گیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے ایک افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اقدامات گزشتہ دنوں رہمو اور ریشی پورہ میں دو مریضوںکے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اٹھائیں گے ۔ اس کے علاوہ انڈسٹرئیل اسٹیٹ لاسی پورہ کا ایک حصہ جو کہ آل نور سی اے سٹور سے 300میٹر میں آتا ہے کو ریڈ زون قرار دیا گیا جبکہ اس کے ملحقہ علاقوں جن میں لاسی پورہ ، آرم پورہ ، تانترے پورہ اور پتی پورہ علاقے آتے کو بفر زون میں رکھا گیا ہے ۔ ادھر ضلع انتظامیہ نے ریڈ زون والے علاقوں میں بند شیں سخت کر دی ہے ۔ اور واضح احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ ریڈ زون سے کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھر وں میں ہی رہے جبکہ ضلع انتظامیہ نے واضح کر دیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔

Comments are closed.