سرینگر28اپریل /سی این آئی // جنوبی ضلع اننت ناگ میں منگل کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب کورنٹائن مرکز میں موجود افراد نے بنیادی سہولیات کے عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا جس دوران احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے لاٹھی چارج کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق اننت ناگ کے گورئمنٹ ڈگری کالج کھنہ بل میں منگل کو اس وقت شور غل مچ گیا جب کالج میں موجود 100افراد جو کہ کورنٹائن میں تھے نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف زور دار احتجاج کیا اور کورنٹائن مرکز سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کورنٹائن مرکز میںموجود افراد نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف ضلع انتظامیہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں بنیادی سہولیات خاص طور پر کھانے پینے کی بہتر سہولیات بہم رکھی جائے ۔ معلوم ہوا ہے کہ کورنٹائن میںموجود افراد نے احتجاج کے ساتھ ہی کورنٹائن مرکز سے بھاگنے کی کوشش کی جس کے ساتھ ہی وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے کورنٹائزن مرکز میںموجود افراد پر لاٹھی چارج کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کوئی افراد کو چوٹیں آئی ۔ پولیس لاٹھی چارج میں زخمی ہونے والے افراد کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارپیٹ والے افراد یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی مانگ کی تھی جس کے عوض انہیں یہ سلہ ملا گیا ۔ ادھر ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورنٹائن میں موجود افراد کو تمام سہولیات دستیاب رکھی گئی ہے جبکہ ضلع انتظامیہ اس کوشش میں ہے کہ کورنٹائن میںموجود افراد کو بہتر سے بہتر سہولیات بہم رکھی جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.