پنجاپ پولیس نے امرتسر سے عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے کارکنوں کو پیسوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ادھر اوڑی بارہمولہ میں جنگجو اور اس کے معاون ساتھی کو گرفتار کیا گیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پولیس پنجاب دنکار گپتانے جاری بیان میں دعوی کیا کہ جنوبی کشمیر کے نوگام پلوامہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ہلا ل احمد وگے نامی نوجوان کے قبضے سے 29 لاکھ روپے کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔ڈی جی کے مطابق انہیں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ہلال احمد نامی نوجوان عسکری تنظیم جزب المجاہدین کیلئے پیسہ لے جا رہا ہے جس کے بعد انہوں نے خصوصی کارورائی کے دوران ان کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے قبضے سے 29لاکھ روپے بر آمد کر لیں ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف ریاض احمد نائیکو نے ہلال احمد کو میٹرو مارٹ امرتسر میںایک ٹرک کے اندر ایک نامعلوم شخصسے پیسے وصول کرنے کیلئے بھیجا تھا۔ادھر بارہمولہ کے اوڑی علاقے سے سرگرم جنگجو اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر نملا پل کے نزدیک ایک ناکہ لگایا تھا جس دوران وہاں سے گزر رہے سرگرم جنگجو اور اس کے معاون ساتھی کی گرفتاری عمل میںلائی گئی اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ دونوں کو حراست میں لیکر ان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.