سرینگر / 27اپریل : کورنا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون کے بیچ سرحدوں پر کشیدگی جاری ہے اور سوموار کو بارہمولہ کے حاجی پیر اوڑی سیکٹر میںآر پار شدید گولی باری ہوئی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے سی این آئی کے مطابق آر پار سرحدی علاقوں میں جنگی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور لوگ نکل مکانی کیلئے مجبور ہوگئے ہیں ۔ اوڑی کے حاجی پیر سیکٹرمیں پار شدید گولہ باری ہوئی جس دوران ایک مرتبہ پھر ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین کنٹرول لائن پر گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی افواج نے سوموار کو اوڑئی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق دونوں طرف کی افواج نیچھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال عمل میں لایا۔حکام کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ادھرراجوری اورضلع پونچھ میں گذشتہ کچھ دنوں سے بھارت اور پاکستانی کی افواج میں گولیوں کا تبادلہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ادھر دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فوج نے بلا اشتعال ہماری فوجی چوکیوں کو نشانہ بناکر جدید ہتھیاروں سے گولیاں چلائیں اور مورٹار کے کئی گولے داغے تاہم اس میں کوئی جانی نقصانہیں ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج نے بھی پاکستانی فوجی بنکروں کو نشانہ بناکرجوابی کارروائی کی۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ آر پار گولہ کے نتیجے میں سرحدی علاقوںمیں تنائواور کشیدگی کا ماحول پھیل گیا ہے اور لوگ خوف وہراس کی فضاء میں اپنے گھروںمیں سہم کے رہ گئے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.