سرینگر/26اپریل: جنوبی ضلع پلوامہ میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری کے مکمل روکتھام کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ماسک پہننا لازمی قرار دیاجبکہ عوامی مقامات پر تھوکنے کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق کووڈ 19کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدام کے بطور ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے سیکشن 34 کی استدعا کرتے ہوئے عوام میںماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی عوامی مقامات پر تھوکنے کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ پلوامہ ڈاکٹر راگھو لانگر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق جو بھی شخص ماسک نہ پہنے یا عوامی مقامات پر تھوکتا ہوا پایا گیا اس پر500 روپے کی رقم بطور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اسی دوران طبی ادارے اور طبی ماہرین مستقل طور پر ہدایات جاری کرتے ہیں جس میں لوگوں کو ماسک پہننے ، معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے ، ہاتھ دھونے ، سینیٹائزر کے استعمال اور کورونا وائرس کے وبا ء کو پھیلانے کے لئے عوامی مقامات پر تھوکنے سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ۔ جبکہ اس کے علاوہ پلوامہ کے سات ریڈ زون دیہات جن میں کائیگام ، سنگر وانی ، آبہہامہ تحصیل راجپورہ اور تحصیل پلوامہ کے گڈووہ ، چند گام ، پنگلن اور پاری گام شامل ہیں ان پر مسلسل سخت پابندیاں عائد ہیں اور لوگوں کو احکامات کی پابندی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کے معاملے پر پابندی عائد کی جائے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.