سرینگر/26اپریل: ملک بھر میں کورنا وائرس کے بڑھتے معاملات کے بیچ دلی میں ایک بار پھر سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو کرونا متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔سی آر پی ایف کے 15 اور اہلکار بکروناوائرس مثبت ملے ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دہلی میں تعینات سی آر پی ایف کی ایک بٹالین میں ہفتہ کو 15 اور کیس کرونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور چار ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے اسی بٹالین کے 9 اہلکاروںکو کوکرونا مثبت پایا گیا تھا۔سی آر پی ایف میں ایک اور کرونامبتلا احمد آباد میں ہے۔ مجموعی طور پر اب تک سی آر پی ایف کے 25 اہلکاروںکروناوبا کی زد میں آ چکے ہیں۔ سی آر پی ایف کی دہلی بٹالین میںکرونانے ہفتے بھر پہلے تب دستک دی تھی،جب اس کا ایک نرسنگ کے عملے کروناوائرس سے متاثر ہو گیا تھا۔ ان سے رابطے پہلے 9 لوگکرونا کی زد میں آ گئے اور اب اور 15 جوان اس انفیکشن کا شکار ہو گئے۔ مثبت پائے گئے جوانوں کو دہلی کے منڈاولی واقع کروناکے لئے بنایا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔(
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.