وادی میں جونیئر ڈاکٹر سمیت مزید 11افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت ، مریضوں کی تعداد 379تک پہنچ گئی
لاک ڈائون کے 34ویں روز بھی معمولات زندگی درہم برہم ،ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 18افراد کورنٹائن میں منتقل
سرینگر/21اپریل/سی این آئی// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جونیئر ڈاکٹر سمیت مزید 11افراد کے کورنا وائر س ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 379تک پہنچ گئی ۔بارہمولہ میں جونیئر ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کے رابطے میں آئے 18افراد کو قرانطینہ میں رکھا گیا ۔ادھر عالمی وبائی بیماری کوروناوائرس بڑھتے پھیلائو کے بیچ لاک ڈاون کے 34ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔اس دوران وادی کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور منگل کے روز 11ٹیسٹ رپورٹ مثبت ثابت ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سکمز صورہ میں 10مریضوں کے ٹیسٹ جن کا تعلق جنوبی ضلع شوپیان سے تھا مثبت آئے جبکہ ضلع بارہمولہ میں گورئمنٹ میڈیکل کالج میں تعینات جوانیئر ڈاکٹر کا ٹیسٹ بھی کورنا وائرس کیلئے مثبت آیا جس کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 379تک پہنچ گئی ۔ جن میں324وادی کشمیر جبکہ55جموں میں سامنے آئے ہیں۔۔ادھروادی کشمیر میں کورنا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے بیچ لاک ڈائون بھی سختی سے نافذ ہے اور بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میںمعمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔کورناوئرس کے کیسوںمیں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔ عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گذشتہ34روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز گام ہونے کے پیش نظر وادی میں مسلسل 34ویں روز بھی سخت لاک ڈاؤن جاری رہا وہیں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔
Comments are closed.