مرکزی سرکار کی طرف سے 3مئی کے بعد لاک ڈاون نہیں بڑھایا جائے گا

لاک ڈاون کو مرحلہ وار طریقے سے ہٹایا جائے گا۔ کچھ شرطوں کے ملے گی رعایت

سرینگر/21اپریل/سی این آئی// تین مئی کے بعد لاک ڈاون کو دھیرے دھیرے ہٹایا جائے گا اور کچھ شرطوں کے ساتھ اور رعایتیں ملیں گی۔ حالانکہ، ریڈ اور اورینج زون والے علاقوں کو فی الحال یہ چھوٹ نہیں ملے گی۔ کورونا کے معاملے کم ہونے کے ساتھ ساتھ چھوٹ کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔مرکزی سرکار نے لاک ڈاون کے بعد کا پلان بھی تیار کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے ہر دن بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کے پھیلنے کو روکنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک گیر سطح پر لاک ڈاون کو تین مئی تک کر دیا ہے۔ پیر کے روز سے کچھ شرطوں کے ساتھ لاک ڈاون میں چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔ ان سب کے بیچ سرکاری ذرائع کی مانیں تو مرکزی حکومت تین مئی کے بعد لاک ڈاون کو آگے بڑھانے کے موڈ میں نہیں ہے۔ وہیں، لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، تین مئی کے بعد لاک ڈاون کو دھیرے دھیرے ہٹایا جائے گا اور کچھ شرطوں کے ساتھ اور رعایتیں ملیں گی۔ حالانکہ، ریڈ اور اورینج زون والے علاقوں کو فی الحال یہ چھوٹ نہیں ملے گی۔ کورونا کے معاملے کم ہونے کے ساتھ ساتھ چھوٹ کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔گرین زون والے علاقوں میں صرف شہر کے اندر ہی آمد ورفت کی منظوری ملے گی۔سماجی دوری اور ماسک لوگوں کی روز مرہ کی طرز زندگی کا حصہ ہو گا۔سی این آئی کے مطابق اسے لمبے وقت تک لازمی رکھا جا سکتا ہے۔گھر سے نکلنے کی چھوٹ مل سکتی ہے لیکن ماسک پہننا ہو گا اور ایک دوسرے سے دوری کا خیال رکھنا ہو گا۔دفتروں میں سماجی دوری کا دھیان رکھتے ہوئے کام کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔کسی جگہ بھیڑ کے اکھٹا ہونے پر پوری طرح سے پابندی رہے گی۔شادی تقریب، مذہبی مقامات جیسی جگہوں کو لے کر فی الحال راحت نہیں مل سکتی ہے۔ شادی میں زیادہ سے زیادہ کتنے مہمان آ سکتے ہیں اس کے لئے آپ کو ڈی ایم سے تحریری طور پر اجازت لینی ہو گی۔لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد بھی ممبئی، دہلی، نوئیڈا اور اندرو جیسے علاقوں پر خاص نظر رکھی جائے گی۔ یہاں لاک ڈاون کے کچھ ضوابط پر فی الحال عمل آوری ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ مئی کے بعد ہی ملک میں کورونا کی صورت حال کا بہتر ڈھنگ سے اندازہ کرنے کے بعد آگے کی حکمت عملی طئے ہو گی۔

Comments are closed.