جموں کشمیر میں تیز رفتار موبائیل انٹر نیٹ سروس پر پابندی برقرا ر رہنے کے بیچ

سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف سائبر پولیس متحرک ، مزید سینکڑوں اکاونٹس کی جانچ جاری

سرینگر:سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے جموں کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی بڑھا دی ہے اور 2جی موبائل سروس میں توسیع کی گئی ہے ا س بیچ سائبر پولیس سوشل میڈیا پر غلط خبریں شاءع کرنے والوں کے خلاف کارراوئی میں جٹی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کووڈ 19کے پیش نظر اگرچہ وادی میں لوگوں کا یہ مطالبہ زور پکڑ گیا کہ جموں کشمیر میں 4جی انٹرنیٹ کو فوری طور پر بحال کیا جائے لیکن اس کے برعکس ایل جی انتظامیہ 4جی کی بحالی کے حوالے سے تاریخ پے تاریخ دے رہی ہے ۔ اور اب اس میں مزید توسیع کرکے 28اپریل تک بڑھائی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سست رفتار انٹرنیٹ پر سماجی ویب ساءٹوں کا غلط استعمال کرنے والے افراد کےخلاف بھی سائبر پولیس متحرک ہے اور ایسے افراد کی نشاندہی کرنے میں لگی ہوئی ہے جو سوشل میڈیا پر غلط اور جھوٹے پوسٹ ڈال دیتے ہیں ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ فیس بک اور وٹس اپ پر غلط خبریں شاءع کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ ذراءع نے بتایا کہ سینکڑوں فیس بک، انسٹرا گرام ، ٹویٹر اکاونٹوں کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے جن پر شبہ ہے کہ ان اکاونٹوں کے ذریعے غلط خبریں شاءع کی جارہی ہے اور سرکاری کے خلاف پروپگنڈا کیا جارہا ہے ۔

Comments are closed.