سرینگر:دہلی وقف بورڈ نے کوروناوائرس سے مرنے والوں کےلئے ایک الگ قبرستان رکھا ہے جہاں پر کووڈ 19سے مرنے والوں کو دفنایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں بورڈنے محکمہ صحت ایک خط بھی ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ سبھی ہسپتالوں کو اطلاع کرے کہ اگر کسی شخص کی موت کووڈ 19سے ہوگی تو اس کو مذکورہ قبرستان میں دفنایا جائے ۔ اس قبرستان کا نام بھی کووڈ 19قبرستان رکھا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس سے مرنے والوں کو دفنانے میں آرہی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے دہلی وقف بورڈنے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے ۔ وقف بورڈ نے دہلی کے ایک قبرستان کو ;19 قبرستان کانام دیا ہے ۔ اس قبرستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کو دفنایا جائے گا ۔ بورڈ نے اس بارے میں دہلی کے محکم صحت کو بھی ایک خط لکھ ک یہ جانکاری دی ہے ۔ وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ اطلاع کی کمی کی وجہ سے لوگ کورونا سے مرنے والوں کو قبرستان میں دفنانے نہیں دے رہے ہیں ۔ غور طلب ہے کہ اس طرح کی پریشانی دوسری ریاست میں بھی آرہی ہے ۔ دہلی وقف بورڈ نے کورونا سے مرنے والوں کو دفنانے کی پریشانی کو دور کرتے ہوئے رنگ روڈ پر ملینیم پارک کے پاس جدید قرستان کے نام سے مشہور قبرستان کو کووڈ19قبرستان بنایا ہے ۔ یہاں کسی بھی علاقے سے کورونا وائرس پازیٹو مریض کی لاش کو دفنایا جاسکتا ہے ۔ بورڈ نے محکمہ صحت کو لکھے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے سبھی اسپتالوں کو یہ اطلاع کرے وہ اگر کسی کوروناوائرس پازیٹو کی موت ہوتی ہے تو وہ رنگ روڈ میں واقع جدید قرستان میں لاشوں کو دفن کرسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ عالمی وبائی وائرس سے اب تک دنیا بھر میں کم سے کم ایک لاکھ تیس ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بھارت میں ابھی تک مرنے والوں کی گنتی پانچ ہزار کے قریب پہنچی ہے جبکہ اس وائرس میں مبتلاء مریضوں میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.