ویڈیو: کرونا وائرس میں مبتلا مزید16مریض صحت یاب؛درگجن اور بانڈی پورہ اسپتال سے رخصت ہو کر گھر یلوں قرنطینہ میں منتقل

سرینگر:مہلک بیماری میں مبتلا مزید16 مریضوں کو منگل کو سرینگر کےامراض سینہ اسپتال درگجن اور بانڈی پورہ اسپتال سے رخصت کیا گیا جبکہ اس سے قبل انکے خون کے نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہوئی ۔ حکومتی ترجمان روہت کنسل نے بھی 13مریضوں کو رخصت دینے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کام میں لگے ہوئے تمام افراد کی سراہنا کی،جبکہ ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ نے بھی3مریضوں کی صحت یابی کی معلومات دیتے ہوئے انہیں رخصت کرنے کی تصدیق کی ۔ جے کے این ایس کے مطابق وادی میں جہاں ہر روز اب25 افرادکی اوسط سے عالمگیری وباء کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدق ہو رہے ہیں ،جس کے نتیجے میں لوگوں میں تناءو،خوف،دہشت اور سراسمگی کا ماحول پیدا ہو ہے وہی منگل کو اس میں کچھ قدرے راحت اس وقت ملی جب درگجن سرینگر کے امراض سینہ اسپتال میں زیر علاج کرونا وائرس کے شکار ہوئے13مریضوں کے خون کے نمونے منفی آنے کے بعد انہیں رخصتی دی گئی ۔ حکومتی ترجمان اور پرنسپل سیکریتری مں صوبہ بندی و اطلاعات روہت کنسل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی وئب ساءٹ ٹیوٹر پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا’’ مزید پیش رفت، سی ڈی اسپتال سرینگر سے13کوڈ مریضوں کو عالج و معالجہ اور صحت یابی کے بعدرخصت کیا گیا،ہر ایک نے اچھا کام کیا‘‘ ۔ اس دوران امراض سینہ کے اسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر نوید شاہ نے بھی سماجی وئب ساءٹ ٹویٹر پر کہا’’اطمنان کا لمحہ ۔ ۔ ۔ ۔ گھریلوں قرنطینہ کے13مریضوں کو رخصتی دی ۔ ۔ ۔ ہماری حوصلہ شکنی نہ کریں ،گھروں میں رہیں ،محفوظ رہیں ،سماجی فاصلہ برقرار رکھے،مشاورت پر عمل درآمد کریں ،مشترکہ طور پر ہم تمام چلینجوں پر قابو پائیں گے‘‘ ۔ انہوں نے ایک اور ٹیوٹ میں معالجین اور نیم طبی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ۔ ڈاکتر نوید نے لکھا’’ میں اپنے تمام ساتھیوں ،مائیکروں بیالوجسٹوں اور معان عملہ کا شکر گزار ہو،یہ ہ میں مزید سختی کے ساتھ کام کرنے کا حوصلہ بخشیں گا‘‘ ۔ گزشتہ روز ڈاکٹر نوید شاہ نے بتایا تھا کہ سرینگر عنقریب اس مرحلے میں پیش رفت کریں گا،جہاں سے کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو اسپتالوں سے رخصت کرنا شروع کیا جائے گا،تاہم یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ مریض اتنے ہی ٹھیک ہے جتنے عام آدمی ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ میں ا اتی ہے کہ لوگوں کو اس بیماری سے خوف ہے،اور لوگوں کو احتیاتی تدابیر بھی اٹھانی ضروری ہے تاہم یہ بات لوگوں کو سمجھے ضروری ہے کہ اس بیماری میں مبتلا ہوئے صحت یاب ہوئے لوگ ویسے ہی ہے جیسے دوسرے صحت یاب لوگ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سماج میں ایسے لوگوں کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے،اور مریض کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے وائرس کی منتقلی کا کوئی بھی خطرہ ہے ۔ ڈاکٹر نوید نے تاہم بتایا کہ اسپتالوں سے رخصتی کے بعد ایسے مریضوں کو گھروں میں متعین شدہ وقت کے دوران قرنطینہ میں رہنا ضروری ہے ۔ اس دوران بانڈی پورہ میں بھی مہلک عالمگیری بیماری کورونا وائرس میں مبتلا3 بیماروں کی صحت یابی کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان مریضوں کے خون کے نمونے کی جانچ منفی تصدیق ہونے کے بعد انہیں بانڈی پورہ اسپتال سے رخصت کرکے گھریلوں قرنطینہ میں رہنے کی صلاح دی گئی ۔ ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ شہباز بودا نے سماجی وئب ساءٹ پر اطلاع دیتے ہوئے کہا’’بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے کرونا وایرس میں مبتلا مزید3مریضوں کو ا اج علاج و معالجہ اور صحت یابی کے بعد رخصت کیا گیا ۔ ‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ بانڈی پورہ مین اب کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5 ہوگئی ۔ ‘‘

 

Comments are closed.