کریری میں 22سالہ نوجوان ڈوب کر جبکہ اوڑی میں پہاری سے نوجوان گر کر لقمہ اجل

بھدروا میں ماں بیٹی کو ڈوبنے سے بچانے کے دوران دونوں بیٹی کے ہمراہ غر قاب

سرینگر/12اپریل: شمالی ضلع بارہمولہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 22سالہ نوجوان نالے میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر بھدروا علاقہ میں بھی ماں بیٹی ندی میں ڈوب کر موت کی آغوش میں چلی گئی ۔ ادھر اوڑی کے جنگلات میں شخص پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔سی این آئی نمائندے نے بارہمولہ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے فرستہ ہار کریری علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب 22 سالہ لڑکا نالے میں ڈوب گیا۔بتا یاجاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان نالے میں اپنے بھیڑوں کو نہلا رہا تھا۔جس دوران پیر پھسل کر وہ از خود نالے میں ڈوب گیا ۔ اس المناک واقعے کے فورا بعد مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو نالہ سے نکال کر لاش کو ایس ڈی ایچ کریری منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مہلوک نوجوان کی شناخت عارف احمد ملک ولد رشید ملک ساکن تلگام کریری کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی نسبت مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ادھر جموں کے بھدروا دیہات میں بھی ماں بیٹی نزدیکی نالے میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17سالہ زرینہ نالے کو پار کرنے کے دوران نالے میں ڈوب گئی جس کے بعد اس کی ماں نے اس کو بچانے کیلئے نالے میں چھلانگ لگائی جس دوران دونوں ماں بیٹی نالے میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی ۔ ادھر واقعہ کی خبر پھیلتے ہی علاقے بھر میں غم و اندو کی لہر دوڑ گئی جبکہ قیامت صغری کے مناظر علاقے میں دیکھنے کو ملیں ۔

Comments are closed.