جموں کشمیر میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلا ف سائبر پولیس متحر ک

کشواڑ میں دو نوجوان گرفتار، کشمیر میں کئی ایک کے خلاف کیس درج ، تلاش شروع

سرینگر/12اپریل: جموں کے ضلع کشتواڑ میں امن و امان کو خراب کرنے کے الزام میں سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے دو صارفین کو حساس قسم کی پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ادھر وادی کشمیر میں بھی سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سائبر پولیس سرگرم ہوئی ہے جبکہ نفرت امیز ویڈیو شیئر کرنے پر کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میںسوشل میڈیا کا غلط استعمامل کرنے والوں کے خلاف سائبر پولیس متحرک ہو چکی ہے ۔ جموں کے ضلع کشتواڑ میں امن و امان کو خراب کرنے کے الزام میں سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے دو صارفین کو حساس قسم کی پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتھولی پڈر کے کیہام راج اور کشتواڑ قصبے کے واصل ڈولوال کے خلاف سوشل میڈیا اکاونٹس پر قابل اعتراض پوسٹس اپ لوڈ کرنے پر الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ، جس میں مختلف مذہبی برادریوں اور گروہوں کے مابین دشمنی اور نفرت کو فروغ دینے کا رجحان ہے۔ادھر کشمیر کی سائبر پولیس سیل بھی سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو چکی ہے جس دوران انہوں نے سوشل میڈیا کا غلط استعمامل کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ جو بھی سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کا مرتکب پایا جائے گاا س کے خلاف قانونی کارورائی ہو گی اور اس ضمن میں کسی بھی کو بخشا نہیں جائے گا ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.