جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ ، لوگوں میں تشویش کی لہر
کشمیر میں مزید 17 اور جموں میں 4کیس کورنا وائرس کیلئے مثبت ، تعداد 245تک پہنچ گئی
سرینگر/12اپریل: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ اتوارکو مزید 21 مریضوں کے ٹیسٹ وائرس کیلئے مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 245تک پہنچ گئی ۔21نئے مثبت کیسوں میں 17کا کشمیر جبکہ 4 جموں سے سامنے آیا ہے ۔ ادھرکوروناوائرس کے چلتے لاک ڈاون کے 25ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔اس دوران وادی کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق اتوار کو مزید 21مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 245تک پہنچ گئی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ مثبت آنے والے کیسوں میں 17 کا تعلق کشمیر جبکہ 4جموں سے تعلق رکھتا ہے ۔ 245مریضوں میں چارکی موت ہوئی ہے جبکہ چھ صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کو مزید 21افراد کے کورنا وائر ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ جموں کشمیر میںمریضوں کی تعداد 245تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میںمعمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔ادھر کورناوئرس کے کیسوںمیں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔ عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گذشتہ25روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز گام ہونے کے پیش نظر وادی کشمیر میں جہاںاتوار کو مسلسل 25ویں روز بھی سخت لاک ڈاؤن جاری رہا وہیں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ادھر جموں کشمیر کے چیف سیکرٹر ی نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو ہدایت دی کہ وہ لاک ڈائون پر سخت سے عملد ر آمد کرانے کیلئے کارورائیاں تیز لائیں ۔
Comments are closed.