اننت ناگ کے مختلف شفاخانوںمیں تعینات ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف
24گھنٹے لوگوں کی خدمت کیلئے ہسپتالوں میں رہنا چاہتے ہیں تاہم رہائش دستیاب نہیں
سرینگر/10اپریل: /ضلع اننت ناگ کے مختلف شفاخانوں میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ ان کی رہائش کا انتظام ضلع میں ہی کیا جائے کیوں کہ اس وقت لوگوں کو ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی سخت ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ہسپتالوں میں 24گھنٹوں اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں تاہم انہیں ڈیوٹی سے فراغت کے بعد اپنے گھروں کو جانا پڑرہا ہے جو اس وقت کے حالات کے پیش نظر ہمارے اہل و عیال اور ہمارے لئے خطرات سے پُر ہوتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آ ف انڈیا کے مطابق ڈاکٹر اور طبی عملہ جہاںعالمی وبائی بیماری کوروناوائرس سے لڑنے میں صف اول کے کردار اداکررہے ہیں تاہم انہیں متعلقہ ہسپتالوں میں رہائشی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر روانہ ہونا پڑرہاہے جو ان کے اور ان کے اہلخانہ کیلئے خطرہ کا باعث بن جاتا ہے ۔ ضلع اننت ناگ کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ جگہوں پر ڈاکٹروںاور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے رہائشی کا بندوبست کریں اور انہیں رہائشی کوارٹر فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اس وبائی بیماری میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت انجام دے سکے ۔ انہوںنے کہا کہ جب وہ ڈیوٹی سے فارغ ہوکر اپنے گھروں کو جاتے ہیں تو انہیں اس بات کا خوف ستاتا ہے کہ کہیں ان کی وجہ سے ان کے بال بچوں کو پریشانی نہ اُٹھانی پڑے۔
Comments are closed.