مودی نے صدر ٹرمپ کے ریٹویٹ پر ان کا شکریہ اداکیا
بھارت اور امریکہ عالمی کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ملک کر جیت حاصل کریں گے /وزیر اعظم
سرینگر/09اپریل: امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بھارت کوکوروناوائرس کے خلاف جاری جنگ کیلئے ہر ممکن مدد کرے گااوردونوں ممالک اس عالمی وبائی وائرس سے نجات حاصل کریں گے ۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کی جانب سے ریٹویٹ پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ مشکل وقت میں دوست قریب آتے ہیں اور ہندوستان اور امریکی کی دوستی اور زیادہ پکی ہوگئی ہے اوردونون ممالک اس وائرس پر فتح حاصل کریں گے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ -19′ پر مل کر فتح حاصل کریں گے۔ مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان کا شکریہ ادا کرنے والے ٹویٹ کے جواب میں ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’’صدر ٹرمپ میں آپ سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں۔ اس طرح کے وقت دوستوں کو اور قریب لاتے ہیں۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان پارٹنر شپ ابھی تک کے سب سے مضبوط دور میں ہے۔ ہندوستان کورونا وائرس کے خلاف انسانیت کی اس جنگ میں ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے‘‘۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس ‘کووڈ -19’ کے علاج میں استعمال کیے جانے والے ہائیڈرویس کولوروکوئن نامی ادویہ کے امریکہ کو بھیجنے کی منظوری کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا، "مشکل وقت میں دوستوں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ کائیڈروئس کلورووئن پر فیصلے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور ہندوستان اور ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ۔ اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ ہندوستان نے پوری انسانیت کی مدد کی ہے‘‘۔ٹرمپ کی جانب سے ادویات کے لئے مسلسل مانگی جا رہی مدد کے چند گھنٹے بعد حکومت ہندوستان نیادویات کی برآمدات پر سے جزوی پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ ہندستان نے مارچ میں کورنا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر مذکورہ دوائی کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی۔ یہ دوا ممکنہ اینٹی وائرل ایجنٹ اور دیگر جنیرک ادویات کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔
Comments are closed.