جموں کشمیر میں مزید افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیے

سکمز صورہ میں مزید دو مریض صحت یابی کے بعد رخصت، 14مریضوں میں 11کا تعلق کشمیر جبکہ 3کا جموں سے ہیں

سرینگر/08اپریل/سی این آئی// جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزید 14افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 139تک پہنچ گئی ہے ۔ 14نئے مریضوں میں 11کا تعلق کشمیر جبکہ تین کا تعلق جموں سے ہیں ۔ اسی دوران سکمز صورہ میں دو مریض صحت یاب ہونے کے بعد انہیں رخصت کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کورنا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بیچ بدھ کو مزید 14افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 139تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں سے تین جبکہ کشمیر سے مزید 11افراد کے ٹیسٹ مثبت سامنے آئیں جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کیسوں کی تعداد 139تک پہنچ گئی ہے جن میں سے جموں میں 27جبکہ کشمیر میں 103موجودہ مریض ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 139میں تین مریضوں کی موت ہوئی ہے اور چھ صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ جبکہ خوشخبری یہ ہے کہ سکمز صورہ میں مزید دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جن کو اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے ۔ جموں کشمیر سے نئے 14مریضوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ 11مریض کشمیر کے کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، سرینگر اور بارہمولہ اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ادھر وادی کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی لاک ڈائون کو مزید سخت کیا گیا ہے ۔ گذشتہ روز وادی میں ایک درجن سے زائد مریضوں کے ٹسٹ مثبت آنے کے بعد لوگوں میں خوف اور ڈر میں مزید اضافہ ہواہے جبکہ لاک ڈاون کے نتیجے میں وادی بھر میں ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا سڑکوں کی پبلک وکمرشل ٹرانسپورٹ غائب دکانیں مقفل ہونے کے ساتھ ساتھ ہر سو خوف کے سائے دکھائی دے رہے ۔

Comments are closed.