سی ڈی اسپتال میں زیر علاج کورنا وائرس مریض کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے /ڈاکٹر نوید
سرینگر02 //اپریل//یو پی آئی // صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں بھرتی خانیار کی خاتون کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ ادھر سی ڈی اسپتال میں زیر علاج کورنا وائرس مریض کا ٹیسٹ دوسری دفعہ منفی آگیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق وادی کشمیر میں سب سے پہلے جس مریضہ میں کورنا وائرس پایا گیا وہ پوری طرح سے صحت یاب ہو چکی ہے ۔ نمائندے نے بتایا کہ سکمز انتظامیہ نے خاتون کو گھر جانے کی اجازت دی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مسلسل دو ہفتوں تک مذکورہ خاتون کا علاج کیا گیا جس دوران اُس کا دوسری دفعہ کورنا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خاتون پوری طرح سے ٹھیک ہو گئی ہے لہذا اُسے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ ادھر سی ڈی اسپتال سرینگر میں داخل کورنا وائرس مریض کا دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ سی ڈی اسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نوید نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 15روز قبل اسپتال میں پہلے کورنا وائرس مریض کو لایا گیا جس کے بعد اُس کا علاج ومعالجہ شروع کیا گیا۔ ڈاکٹر نوید نے بتایا کہ پچھلے دنوں مذکورہ مریض کا پھر سے کورنا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں کے اندرا ندر مذکورہ مریض کا پھر سے ٹیسٹ ہوگا اگر وہ بھی منفی آگیا تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ مریض پوری طرح سے ٹھیک ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر نوید کے مطابق مریض کو گھر جانے کی اجازت دینا اس بات پر منحصر ہوگا کہ اُس کا اور ایک ٹیسٹ منفی آنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ سی ڈی اسپتال سرینگر میں اس وقت کوڈ 19کے 18مریض داخل ہے جن کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے اور سبھی کی حالت مستحکم ہے۔
Comments are closed.