کورنا وائرس میں مبتلا ہونے والی پہلی خاتون صحت یاب ، سکمز سے گھر رخصت

سی ڈی اسپتال سرینگر میں داخل کئے گئے پہلی مریض کاٹیسٹ کورنا وائرس کیلئے منفی سامنے آیا

سرینگر/02اپریل: وادی کشمیر میں کورنا وائرس میں مبتلا ہوئی پہلی خاتون مکمل طور پر صحت یاب ہو گئی جس کے بعد انہیں بدھ کو سرینگر کے سکمز اسپتال سے گھر رخصت کیا گیا ۔ ادھر سرینگر کے امراض چھاتی اسپتال میں بھرتی ہوئے پہلی کورنا وائرس مریض کا ٹیسٹ منفی سامنے آیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے خانیار علاقے سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون جو وادی کشمیر میں کورنا وائرس کی پہلی مریض سامنے آئی تھی مکمل طور پر صحت یاب ہو گئی اور انہیں اسپتال سے گھر رخصت کیا گیا ۔18مارچ کو مذکورہ خاتون کو سکمز اسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کر لیا گیا تھا جس کے بعد ان کے کئی ٹیسٹ کرائے گئے تاہم بار بار ٹیسٹ منفی آنے کے بعد مذکورہ خاتون کو بدھ کے روز سرینگر کے سکمز اسپتال سے گھر رخصت کیا گیا ۔ سکمز سرینگر کے نوڈل افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب سے 16مارچ کو خانیار کی خاتون واپس گھر وارد ہوئی تھی جس کے بعد وہ کورنا وائرس میں مبتلا پائی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ 18مارچ کو مذکورہ خاتون کو سکمز صورہ میں علاج ومعالجہ کیلئے داخل کر لیا گیا جس کے بعد آج تک مذکورہ خاتون کے کئی ٹیسٹ کرائے گئے جو کورنا وائرس کیلئے منفی ثابت ہوئے اور خاتون مکمل طور پر صحت یاب ہو گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد مذکورہ خاتون کو بدھ کے روز اسپتال سے گھر رخصت کیا گیا ۔ ادھر سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں داخل کئے گئے پہلے مریض کا بھی ٹیسٹ کورنا وائرس کیلئے منفی آیا ۔ سی ڈی اسپتال میں تعینات ڈاکٹر نوید نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں 15روز پہلے کورنا وائرس کی علامات کے ساتھ ایک مریض کو داخل کیا گیا تھا جس کے بعد اس کو 14روزہ کورناٹئن میں رکھا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 14روزہ کورنٹائن میں رکھنے کے بعد مریض کا ٹیسٹ کورنا وائر س کیلئے منفی سامنے آیا ۔انہوں نے کہا کہ گھروں میں رہنے سے ہی ہم کورنا وائرس کا روکتھام کر سکتے ہیں اور اسکو مزید پھیلنے سے بچا لیا جا سکتا ہے ۔

Comments are closed.