سرینگر02 //اپریل//یو پی آئی // نادی مرگ کولگام میں کل شام نامعلوم بندوق مسلح افراد کی فائرنگ میں دو افراد کی ہلاکت کی خبر ایک مہلوک شخص کی چاچی تک پہنچی تو وہ حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گئی ۔ دریں اثنا بندوق برداروں کے ہاتھوں مارے گئے دو افراد اور مذکورہ معمر خاتون کی بیک وقت نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کل شام نادی مرگ دمہال ہانجی پورہ کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے سراج احمد گورسی ولد علی محمد اور غلام حسن وگے ولد عبدالوہاب ساکنان نادی مرگ پر فائرنگ کرکے اُنہیں ابدی نیند سلا دیا۔ نمائندے نے بتایا کہ جونہی مہلوک شخص کو قتل کرنے کی خبر اُس کی چاچی راجہ بیگم زوجہ عبدالسلام وگے نے سُنی تو وہ بھی حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گئیں۔ نمائندے نے بتایا کہ جمعرات کے روز نادی مرگ دمہال ہانجی پورہ کولگام میں معمر خاتون اور مذکورہ دو مہلوکین کی بیک وقت نماز جنازہ ادا کی گئی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کوملے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے کل شام نادی مرگ کولگام میں دو عام شہریوں کا قتل کیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ بتادیں کہ بدھ کی شام کو کولگام کے نادی مرگ گاؤں میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب نامعلوم بندوق برداروں کا ایک گروپ علاقے میں نمودار ہوا اور دو افراد کو رہائشی مکانوں سے باہر نکال کر اُن پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ اس سے قبل چند روز پہلے کولگام کے ہی تاریگام گاؤں میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک آٹو ڈرائیور اور دکاندار پر فائرنگ کی تھی جن کی بعد میں موت واقع ہوئی ۔ پچھلے دو ہفتوں کے دوران کولگام میں چار عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف ود ہشت کا ماحول ہے۔ ایس ایس پی کولگام گریندر پال سنگھ نے بتایا کہ شہری ہلاکتوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے اور اُنہیں بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.