دمحال ہانجی پورہ میں آدم خور تیندوے کی ہڑبونگ؛ سا ت افراد پر حملہ کرکے انکو شدید زخمی کر دیا ، بعد میں تیندوا بھی ہلاک

سرینگر/02اپریل: جنوبی ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب خونخوار تیندوے نے سات افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے ۔ جبکہ بعد میں آدم خور تیندوے کو بھی ہلاک کر دیا گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے کولگام سے اطلاع دی ہے کہ دمحال ہانجی پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب علاقے میں ایک آدم خود تیند وہ نمودار ہوئی جس نے سات افراد پر حملہ کرکے ان کو زخمی کر دیا ۔ نمائندے کے مطابق تیندوے کے حملے میں زخمی ہونے والیء افراد کی شناخت عبد الحمید ڈار ولد ولی محمد ڈار ، عاشق حسین نائیک ولد علی محمد ، یاور احمد شاہ ولد ریاض احمد شاہ ، معشوق احمد شاہ ولد سراج الدین شاہ ، محمد امین ولد بشیر احمد ،عطاللہ ولد بشیر احمد نائیک او ر سیار احمد ولد محمد یوسف نائیک کے بطور ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ تیندوے کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد تمام افراد کو پی ایچ سی مزگام علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تیندوئے کے حملے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار علاقے میں نمودار ہوئے جنہوں نے خونخوار تیند وئے کو ہلاک کر دیا ۔

Comments are closed.