سرینگر02 //اپریل: شہر خاص کے چھتہ بل علاقے میں کورنا وائرس کے چار معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اس پورے علاقے کو ریڈ زون قرار دے کر وہاں سخت پابندی عائد کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق چھتہ بل علاقے میں پچھلے کئی دنوں سے کورنا وائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں اور بدھ کے روز بھی وہاں دو افراد کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد حکام نے اس پورے علاقے کو سیل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ سرینگر نے ٹویٹر پر جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ چھتہ بل میں مزید دو معاملے سامنے آنے کے بعد اس پورے علاقے کو سیل کیا گیا ہے اور کسی کو بھی اس علاقے کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ معلوم ہو اہے کہ انتظامیہ نے چھتہ بل کے ارد گرد پانچ کلومیٹر حدود میں بھی سخت پابندی عائد کی ہے جبکہ متاثرین کے رابطوں کی بھی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے او رلوگوں سے تلقین کی گئی کہ اس بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کریں کہ کن افراد نے مذکورہ چار متاثرین کے ساتھ ملاقات کی ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.