لاک ڈائون کے چلتے گھر پہنچنے کیلئے موت کا ڈرامہ کرنا مہنگا پڑا

پونچھ میں تین افراد گرفتار ، ایمبولنس بھی ضبط ، موت کی جعلی سرٹیفکیٹ کس نے دی ، تحقیقات شروع

سرینگر/یکم اپریل : جموں و کشمیر کے سرحد ضلع پونچھ کے سورنکوٹ علاقے میں ایک شخص نے گھر تک پہنچنے کے لیے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ اپنی موت کی جعلی سازش بنائی لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔سی این آئی کو نمائندے سے جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے پھیل کے بیچ جاری لاک ڈائون کے چلتے جہاں لوگ گھروں میں ہی محصور ہے وہیں ضلع پونچھ کے سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے جموں سے گھر پہنچنے کیلئے موت کی جعلی سازش بنائی تاہم ان کی کوشش ناکام ہوئی اور تینوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شہری نے اپنے ایک ساتھی کی موت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جس کی شناخت حکیم دین کے نام سے سرکاری میڈیکل کالج جموں کے محکمہ حادثات سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب ایمبولینس (PB02CQ-6663) منزل کے بالکل قریب تھی تو پولیس کی ایک ٹیم نے اسے روکا اور فوت شدہ شخص کو زندہ پایا۔ ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا جبکہ چار شہریوں کو قرنطین کے لئے بھیجا گیا تھا۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل نے ڈرائیور کی گرفتاری کے بارے میں تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے کہ مذکورہ افراد نے جعلی موت کی سرٹیفکیٹ کہاں سے لائی اس کی جانچ بھی ہو رہی ہے ۔

Comments are closed.