اننت ناگ میں نوجوان خاتون نے خودکشی کر لی؛ سرینگر کے حول علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سرینگر/یکم اپریل : جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔اسی دوران سرینگر کے شہر خاص علاقہ میں عدم شناخت شخص کی نعش بر آمد کر لی گئی ۔ سی این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ جنوبی ضلع بجبہاڑہ کے مضافاتی علاقہ میں ایک خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ چہ مذکورہ خاتون کو فوری طور سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ میں داخل کیا گیا، تاہم خاتون کی نازک حالت کو دیکھ کر اسے میڈیکل کالج و ضلع اسپتال جنگلات منڈی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔خاتون کی خودکشی کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ادھر سرینگر کے اسلامیہ کالچ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیے لیا ۔اطلاعات کے مطابق اس شخص کی عمر تقریبا 60 سال کی بتائی جارہی ہے لیکن ابھی ان کی شناخت ہونا باقی ہے۔پولیس نے اس معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔(سی این آئی )

Comments are closed.